• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کے جانے سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوگی، محسن باری

لندن (پ ر) پیپلزپارٹی کے رہنما افضل چن کے پارٹی چھوڑنے پر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محمد باری اور دیگر رہنمائوں خواجہ کلیم الرحمٰن، اظہر بڑالوی، سرور رانجھا، خواجہ معین الدین سید اور آصف علی خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کسی مفاد پرست اور ابن الوقت کے جانے سے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوگی۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اور اس کے کارکن شہید بھٹو کے جیالے اور شہید بے نظیر بھٹو کے بھائی اور آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے سپاہی ہیں جو شہید بھٹو اور شہید بےنظیر کے نظریہ کی تکمیل کے لئے مضبوط اور منظم ہیں۔ چن جیسے لوگ نہ تو جیالے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی نظریاتی ہو سکتے ہیں۔ ان لوگوں کے پیپلزپارٹی چھوڑنے کے بعد پیپلز پارٹی میں صفائی کا عمل شروع ہے۔ پیپلز پارٹی جلد ہی پورے پاکستان کے غریب اور کچلے ہوئے عوام کی فلاح اور بہبود کے لئے عوامی حکومت قائم کرنے کے لئے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
تازہ ترین