• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد لڑکی مصباح خان کا عرب ٹیم کے ہمراہ نارتھ پول کی ٹریکنگ کا ریکارڈ

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) یورپ میں مقیم عرب اور پاکستان نژادلڑکیوں نے نارتھ پول کے سرد ترین علاقے میں ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ مانچسٹر کی رہائشی پاکستان نژاد برٹش خاتون مصباح خان نے کہاہے کہ وہ ملٹی کلچرل معاشرے کو فروغ دینے کے لئے یورپ کے مختلف ممالک میں مقیم عرب لڑکیوں کے ہمراہ نارتھ پول کے شدیدبرفانی علاقوں میںٹریکنگ کے مشکل ترین سفر کا عزم کیا۔ مہم کے دوران مختلف بیک گراؤنڈ رکھنے والی لڑکیوں نےمشکل ترین سفر میں ایک دوسرے کو قریب سے دیکھا اور سمجھا اور ایک دوسرے کے جذبے کو بھی دیکھ انسپائر کیا۔
تازہ ترین