• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ہفتےکے آخری روز بھی مندی، 100 انڈیکس مزید 128 پوائنٹس کم ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، ہفتےکے آخری روز بھی مندی، 100 انڈیکس مزید 128 پوائنٹس کم ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مندی رہی اور 100 انڈیکس مزید128پوائنٹس کم ہو گیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب 7 کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا، لیکن کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 21.46فیصدکم جبکہ 55.82 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 100انڈیکس کی 45500کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور 100انڈیکس 45156پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی، بینکنگ ،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں 100انڈیکس کی 45200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 128.43 پوائنٹس کمی سے 45259.34 پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے 142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 5ارب 7کروڑ 24لاکھ 49ہزار 641روپے کااضافہ ریکارڈ کیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 93کھرب 30ارب 97 کروڑ 4 لاکھ 37ہزار 32روپے ہو گئی ۔جمعہ کو 14کروڑ 40 لاکھ 12 ہزار 960 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جوجمعرات کی نسبت 3کروڑ 93 لاکھ 49ہزار 960 شیئرزکم ہے ۔

تازہ ترین