• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ سال پاکستان میں اسٹیل کی طلب 12 ملین ٹن تک بڑھ جائیگی

آئندہ سال پاکستان میں اسٹیل کی طلب 12 ملین ٹن تک بڑھ جائیگی

اسلام آباد ( آن لائن ) آئندہ مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں اسٹیل کی طلب 12 ملین ٹن تک بڑھ جائیگی، 2015 کے اختتام پر اسٹیل کی طلب 7.1 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ ملک میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور سی پیک کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ کے باعث اسٹیل کی طلب میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے جس کے تناظر میں کئی مقامات پر کمپنیاں اپنی پیداواری استعداد میں اضافہ کیلئے سرمایہ کاری کررہی ہیں۔امرلی اسٹیل کی انتظامیہ نے سریےکی پیداوار میں اضافے کیلئے 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے جس سے پیداوار 7 لاکھ 50 ہزار ٹن تک بڑھ جائیگی۔اس وقت پاکستان میں اسٹیل کے کارخانوں کی تعداد 100 تک پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین