• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ٹائم کے شعبے میں مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے،محمدزبیر

میری ٹائم کے شعبے میں مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے،محمدزبیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میری ٹائم کے شعبے میں مسلسل تربیت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت ملنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران اور عملہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ بین الاقوامی سیمینار میں شرکت کرنے والے دوست ممالک کے مندوبین دو طرفہ تعلقات کے مزید استحکام میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوسرے بین الاقوامی میری ٹائم اکیڈمیز سیمینار کے غیرملکی شرکاء 22رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں مالدیپ، تنزانیہ ، کینیا، ملائیشیا، سویڈن اور موریشس اور دیگر سے تعلق رکھنے والے افسران شامل تھے ۔ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی امن کے قیام میں پاکستان کے کردار، سی پیک منصوبہ ، پاکستان میں بجلی بحران کے خاتمہ اور مضبوط مستحکم معیشت میں موجودہ حکومت کے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر موجود موریشس کے شرکاء نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے حکومت اور پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی بدولت ان کی معلوماتی سیمینار میں شرکت یقینی بنی ۔ کینیا سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے گورنر سندھ سے پاکستانی جامعات کے ساتھ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کی درخواست کی۔

تازہ ترین