• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کل کراچی پہنچیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اتوار22اپریل کو کراچی کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں،وہ ایم کیو ایم پاکستان کے دفتر،اور اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کی رہائشگاہ پر جائیں گے اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا کا دورہ کریں گے، بلدیہ ٹاؤن میں دو جگہوں پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اورگورنر ہاؤس میں دی جانے والی عشائیہ تقریب تاجروں ، صنعتکاروں،اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے خطاب کریں گے۔اس بات کا اعلان مسلم لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سیکرٹری جنرل سینیٹرسلیم ضیا نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرکھیل داس کوہستانی، طارق چوہدری، خالد شیخ، اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کچھ قوتیں انتخابات ملتوی کروانا چاہتی ہیں لیکن مسلم لیگ ن ان کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، اور ایسی فضاءنہیں بننے دے گی کہ انتخابات ملتوی ہوں،پیپلز پارٹی کے ندیم افضل چن کو کس نے کہاں پہنچایا یہ بات سب کے سامنے ہے،ہمیں یہ بات معلوم ہے کہ کراچی کے عوام یوٹرن خان کی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

تازہ ترین