• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف الدین خالد کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جائے گا،اسپیکر سندھ اسمبلی

سیف الدین خالد کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا جائے گا،اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے ایوان کو یرغمال بنایا ہے، انکے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس بھیجوں گا، سیف الدین خالد نے ایوان کی بے حرمتی کی ہے انہیں ہاؤس سے فوری باہر نکلنا چاہئیے اسپیکر سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کوئی رکن ایوان میں نہیں بیٹھ سکتا انکا اس طرح ایوان میں دھرنا دینا خلاف قانون ہے۔

تازہ ترین