• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام پر حملہ امر یکا کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے، شیعہ علماء کو نسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شام میں امریکی بمباری کے خلاف شیعہ علماء کو نسل پاکستان کی جانب سے سندھ بھر میں جبکہ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر مظاہرے کئے گے کراچی میں مر کزی مظاہرہ امام بارگاہ جعفریہ کے باہر ہوا جس میں شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید کامران عابدی کا خطاب میں کہنا تھا کہ امریکا اس وقت ویوانگی کی صورتحال میں مبتلا ہے جس کے نتائج پوری دنیا پر مرتب ہورہے ہیں اور یہ کسی بھی بڑے خطرے کی گھنٹی ہے پہلے بیت المقدس کی سر زمین پر اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کا اعلان کرنا اور اب شام پر حملہ کرنا امر یکا کی کمزور پالیسیوں کا نتیجہ ہے امر یکا اور اس کے اتحادی ان ہتکھنڈوں سے مزید کمزوری کی طرف جائیں گے کیو نکہ اس وقت امت مسلمہ میں بیداری ہے اور امت مسلمہ اپنے مشتر کہ دشمن اور اس کے اتحادیوں کو جانتی ہے ایسی صورتحال میں امریکا اور اس کے اتحادی یہ سمجھتے ہیں کہ ہم کامیاب ہوجائیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے اس طرح کے احمقانہ اقدامات امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔
تازہ ترین