• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں مبینہ کرپشن ہوئی ،تحریک التواء جمع کرادی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کی نئی عمارت میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف تحریک التواء سندھ اسمبلی میں جمع کرادی، تحریک التواء پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے جمع کرائی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کے نئے ہال کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کی گئی اس پر ایوان میں بحث کی جائے اس حوالے سے خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ مقدس ایوان میں کرپشن کی خبریں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں ہمیں اس بات پر سخت تشویش ہے لہذا میری تحریک التواء پر بحث کرکے اس معاملے کو کلیئر کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر اس اہم نوعیت کی تحریک التواء کی بھی دیگر تحاریک کی طرح مخالفت کی گئی تو اس بات کو مزید تقویت ملے گی کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔
تازہ ترین