• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈ شیڈنگ کےخاتمے،پانی،بار دانہ کی فراہمی کیلئے جی ڈی اےکا الٹی میٹم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے، پانی اور آبادگاروں کو باردانہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیےسندھ حکومت کو تین روز کا الٹی میٹم دے دیا،جمعے کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے عرفان اللہ مروت، نصرت سحر عباسی، وریام فقیر اور دیگرنے کہاکہ کراچی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ایک بڑی سازش ہے حکمرانوں کو شہر،نہ ہی صوبے سے کوئی سروکار ہے،قیمتی گندم بربادہورہی ہے، کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے، پانی اور کاشتکاروں کو باردانہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر دما دم مست قلندر ہوگا رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ میں والی نیب کی کاروائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،نیب زدہ لوگوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جانی چاہئیں،ہمارے ہاتھ صاف ہیں نیب جب چاہے انکوائری کرے تیار ہیں۔
تازہ ترین