• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے الزام میں گرفتار سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے پرسنل سیکرٹری کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ بلدیات میں مبینہ طور پر کرپشن کرنے کے الزام میں گرفتار رمضان سولنگی کو احتساب عدالت نے 28اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم محکمہ بلدیات میں کرپشن کرنے والے گینگ کا اہم کارندہ ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ ملزم کو دو روز قبل سندھ سیکریٹریٹ اس کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین