• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامیہ کالج کی عمارت خالی کرانے کے لیے حکام کوآخری مہلت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج شرقی نے اسلامیہ کالج کی عمارتیں خالی کرانے کے لیے حکام کو 16مئی تک آخری مہلت دے دی ۔ سینئر سول جج شرقی کے روبرو اسلامیہ کالج کی عمارت خالی نہ کرانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،ایس ایچ او جمشید کوارٹر نے عدالت کو بتایا کہ میں کل نفری لے کر کالج کی عمارت خالی کرانے جا رہا تھا،جب میں نے درخواست گزار مرید علی شاہ کے وکیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں مصروف ہوں،اس لیے آپ عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت لے لیں،لہٰذا تین ہفتوں کی مہلت کی استدعا ہے،اس پرعدالت نے مہلت کو منظور کرتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ وہ 16مئی تک کالج کی عمارت خالی کرا لیں۔
تازہ ترین