• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کو مقدمے کی نقول فراہم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر کو مقدمے کی نقول فراہم کر دیں ۔ عدالت کی جانب سے ملزمہ پر 27اپریل کو فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو جناح اسپتال سے گرفتار لیڈی ڈاکٹر کے خلاف دائر جعل سازی کے مقدمے پر سماعت ہوئی ۔ واضح رہے کہ ملزمہ عائشہ کو پولیس نے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ سے گرفتار کیا تھا ۔
تازہ ترین