• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کاغیرقانونی آر او پلانٹس اورتجارتی نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ ) واسا حیدرآباد نے غیر قانونی آر او پلانٹس اور تجارتی نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع کردیا، مختلف علاقوں میں چھاپے، متعدد پلانٹس سیل کردیئے گئے، میڈیا سیل ایچ ڈی اے کے مطابق واٹر کمیشن کی ہدایت پر کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، مختار کار اور منیجر کمرشل واسا پر مشتمل ٹیموں نے حیدرآباد کے 4سرکلز میں غیر قانونی طور پر چلنے والے آر او پلانٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیاہے، چھاپوں کے دوران سامنے آیا کہ تعلقہ سٹی، لطیف آباد، قاسم آباد کے مختلف علاقوں کے گلی کوچوں میں آر او پلانٹ کے نام پر منرل واٹر کی فیکٹریاں قائم ہیں جہاں نامناسب ماحول میں انسانی صحت کے اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مضر صحت پانی تیار کرکے دکانوں اور گھروں میں سپلائی کیا جارہا ہے، جس کے استعمال سے لوگوں کو بڑ ے پیمانے پر پیٹ اور جلد کے امراض لاحق ہو رہے ہیں، چھاپہ مار ٹیموں نے مذکورہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے متعد د آر او پلانٹس کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹیموں نے فراہمی و نکاسی آب کے نادہندگان بالخصوص تجارتی مقاصد کے لئے پانی استعمال کرنے والے نادہندہ صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی۔

تازہ ترین