• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس ریلوےکا حیدرآباد اسٹیشن کا دورہ، کارکردگی پر اظہار اطمینان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی ارشد سلام خٹک نے ریلوے اسٹیشن حیدرآباد کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی نے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریلوے ریزرویشن کے سپروائزر محمد ندیم قریشی کو ان کی اعلیٰ کارکردگی اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں کیش ایوارڈ سے بھی نوازا،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے اور لوگوں کا پاکستان ریلوے پر اعتماد بڑھا ہے، اس موقع پر اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ حیدرآباد نذر محمد اور ڈی سی او کراچی اسحاق بلوچ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین