• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کرکٹ الیکشن کیلئے تیار،مرلی دھرن سیاسی مداخلت پر برہم

سری لنکا کرکٹ الیکشن کیلئے تیار،مرلی دھرن سیاسی مداخلت پر برہم

کولمبو (جنگ نیوز) کرکٹ سری لنکا میں جہاں ایک جانب انتخابات کی تیاریاں ہورہی ہیں تو دوسری طرف سابق اسپنر مرلی دھرن نے سیاسی مداخلت کو کھیل کی تباہی کا سبب قرار دے دیا۔ ہر وقت مسکراتے رہنے والے عالمی شہرت یافتہ آف اسپنر نے تازہ انٹرویو میں دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا سری لنکن کرکٹ وہ لوگ چلارہے جو اس متعلق کچھ نہیں جانتے۔2011 میں ہم نے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل کھیلا، 2014 میں ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بنے لیکن اس کے بعد زوال شروع ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ اعتماد کا کھیل ہے، کشال مینڈس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار انٹری دی، انہیں مستقبل کا اسٹار قرار دیا گیا لیکن ایک سیریز میں ناکامی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا۔ دوسری جانب ایس ایل سی نے نئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق الیکشن 19 مئی کو ہوں گے، موجودہ صدر تھلنگا سماتھی پالا ایک بار پھر عہدے کیلئے امیدوار ہیں۔ فارم 27 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ دریں اثنا حکام نے بورڈ میں کچھ نئی تعیناتیاں کی ہیں۔ 1996 کی عالمی چیمپئن ٹیم کے رکن اسانکا گرو سنہا سے ٹیم منیجر کا عہدہ واپس لے کر چیف کرکٹ آپریشن آفیسر کی زمہ داری سونپ دی گئی ہے۔وہ 15 مئی سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔

تازہ ترین