• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر،آصفہ کےالمناک سانحہ میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزا دیجائے،میر واعظ

کراچی(جاویدرشید)کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے معصوم آصفہ کے ساتھ پیش آئے المناک سانحہ میں ملوث ملزمان کو سخت ترین سزا دینے کے ساتھ ساتھ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران جموں وکشمیر میں پیش آئے ایسے تمام واقعات جن میں یہاں کی عفت مآب خواتین کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں کی نئے سرے سے تحقیقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے دنیا کے انصاف پسند اقوام اور ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سانحات کے حوالے سے صدائے احتجاج بلند کریں۔گزشتہ دو جمعہ تک مسلسل نظربندی کے بعد مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا کہ معصوم آصفہ کے دردناک واقعہ نے جہاں پوری عالم انسانیت کو جنجھوڑ کررکھ دیا ہے وہیں اس واقعہ نے پوری کشمیری قوم کے پرانے زخموں کو کریدا ہے کیونکہ یہاں کے عوام کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی فورسز کی جانب سے اس طرح کی بربریت کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنن پوشپورہ ، چک سعدپورہ، پزی پورہ، پالہ پورہ، ڈورو، بدسگام، ڈلی پورہ شوپیاں (آسیہ ، نیلوفر) اور دیگر مقامات کے سانحات یہاں بھارتی فوج کی ننگی بربریت کے وہ واقعات ہیں جن کے ذریعے اس قوم کے اعصاب کو توڑنے کی کوشش کی گئی لہٰذا ان تمام واقعات کی غیر جانبدارانہ ایجنسیوں سے باضابطہ تحقیقات کی جانی چاہئے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔
تازہ ترین