• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ اور پیوٹن شامی تنازع پر براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں، روس

ماسکو (جنگ نیوز) روسی وزیر دفاع سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ شام پر امریکی اتحادی حملوں کے بعد یہ اخلاقی ذمہ داری ختم ہو گئی ہے کہ روس شام کو دفاعی میزائل نظام ایس 300 فراہم نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی صدور شامی تنازع میں کسی براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔ لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت نے امریکا سے پہلے ہی کہا تھا کہ شام میں اس کی کون سی کارروائی ’ریڈ لائن‘ ہو گی اور امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے بظاہر اس کارروائی کے دوران اسے عبور نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی اور امریکی صدور شامی تنازع میں کسی براہ راست مسلح تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔
تازہ ترین