• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد 6 بار لندن گئے

نواز شریف وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد 6 بار لندن  گئے

لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سبکدوش ہونے کے بعد لاہور سے 6 بار لندن گئے۔ سفری ریکارڈ کے مطابق، نااہلی کے بعد میاں نواز شریف 30 اگست کو پہلی مرتبہ لندن گئے۔ 23 ستمبر 2017ء کو دوسری مرتبہ لندن گئے اور 30 ستمبر کو ان کی وطن واپسی ہوئی۔ 05 اکتوبر کو بھی اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لاہور سے پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن گئے۔ 05 دسمبر 2017ء کو پھر 5 روزہ دورے پر لندن گئے۔ 6 جنوری 2018ء کو نواز شریف صرف 1 روزہ دورے پر لندن گئے۔ جب کہ 18 اپریل 2018ء کو بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نجی ائیر لائن کے ذریعے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے لندن گئے۔ نوازشریف نے واپسی کے لئے کل 22 اپریل کی ٹکٹ کروا رکھی ہے۔

تازہ ترین