• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے چارارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئےدوسری باربھی اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہوئے

ن لیگ کے چارارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئےدوسری باربھی اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کااعلان کرنے والے چار اکان اسمبلی رانامحمد قاسم نون،مخدوم خسرو بختیار،طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیے گئےاستعفوں کی تصدیق کے لئے جمعہ کو دوسری باربھی سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کے چیمبر نہیں آئے جنہیں منگل 24اپریل کو دوبارہ بلا لیاہے۔ چاروں ممبران نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے استعفے بھجوائے تھے جن کے اصلی ہونے اورکسی دباؤ کےبغیر رضا کارانہ طور پر دئیے جانے کی تصدیق کے لیے سپیکر نے انہیں جمعہ کو اپنے چیمبرمیں بلایا تھا۔قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق رانا محمد قاسم نون کے علاوہ باقی تین ممبران کو 16اپریل کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ اس دن بھی حاضر نہیں ہوئے۔

تازہ ترین