• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی واپس لینے پر رابطہ کمیٹی کی تشویش

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کے اراکین اسمبلی وذمہ داران سے سیکورٹی واپس لینے کے عمل پراپنے شدیدردعمل ِ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ مذموم سازش ہے اورشہرکراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوںکے امن کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔سیکورٹی ایک ایسے موقع پرواپس لی گئی ہے جب ملک میںانتخابی گماگہمی کاآغازہورہاہے اورتمام سیاسی جماعتوںکے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کی قیادت بھی عوام سے رابطوںمیںمصروف ہیں ایسے میںخاکم بدین ایم کیو ایم پاکستان کے کسی رہنماء اورکارکنان کوگزندپہنچی تو اسکی تمامترذمہ داری حکومت سندھ اورپاکستان پیپلزپارٹی ہوگی ۔ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظیم پاکستان وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاہے کہ سیکورٹی واپس لینے کانوٹس لیاجائے ماضی میںایم کیوایم کے کارکنان ،اراکین اسمبلی اوررہنماء دہشت گردی کانشانہ بنتے رہے ہیں۔
تازہ ترین