• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاننگ کمیشن کا اجلاس 23 اپریل پیر کو طلب مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا غیرمعمولی اجلاس 23 اپریل (آئندہ پیر) کو طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے جو بلحاظ عہدہ پلاننگ کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی ترقیات و اصلاحات شعیب احمد صدیقی وزیراعظم پاکستان کو بریفنگ دیں گے جو رواں مالی سال میں مختلف سیکٹروں کی گروتھ پر مشتمل ہوگی اور آئندہ کی حکمت عملی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو منظوری کیلئے پیش کریں گے اجلاس میں اکنامک سائیڈ اور ٹیکنیکل سائیڈ کے عہدیدار بھی مدعو کئے گئے ہیں اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی بھی شرکت متوقع ہے۔
تازہ ترین