• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عباسی مئی کے آغاز میں کراچی حیدرآباد موٹروے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی مئی 2018 کے اوائل میں کراچی۔ حیدرآباد موٹروے کا باقاعدہ افتتاح کریںگے۔ 4 لین کی کراچی۔ حیدرآباد سپرہائی وے کو 6 لین موٹروے میں تبدیل کرنے کا یہ منصوبہ بلاشبہ ایک انقلابی قدم ہے جسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے BOT کی بنیاد پر مکمل کیا ہے۔ اس منصوبہ کے تحت 136 کلومیٹر 4 رویہ سپر ہائی وے کو 6 لین موٹروے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ موٹروے کے دونوں اطراف سروس روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے۔ اس منصوبے میں 8 انٹرچینجز تعمیر کئے جارہے ہیں اور تمام 11 پلوں کی توسیع کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔
تازہ ترین