• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کو واپسی پر ’امرت جل‘ اور ’پنی پرساد‘ کے تحفے

سکھ یاتریوں کو بھارت واپسی پر ’امرت جل‘ اور ’پنی پرساد‘ کے تحفے دیئے جائینگے

لاہور(خالد محمود خالد)بیساکھی کے میلے پر بھارت سمیت دنیا بھر سے پاکستان آئے ہوئے سکھوں کو ان کی پاکستان سے واپس روانگی کے موقع پر ’امرت جل‘اور’پنی پرساد‘کے پیکٹ تحفہ میں دئیے جائیں گے۔ لاہور کے گوردوارہ ڈیرہ صاحب میںسردار بشن سنگھ کی زیر نگرانی پنی پرساد کے دس ہزار پیکٹ تیار کر لئے گئے ہیں۔سکھ مذہب میں امرت جل اور پنی پرساد کو انتہائی مقدس تحفہ مانا جاتا ہے جو وہ پاکستان سے جاتے ہوئے اپنے دیس میں لے جائیں گے۔سردار بشن سنگھ نے اس سلسلے میں بتایا کہ سکھ مذہب میں امرت جل کوپینے سے تمام پاپ دھل جاتے ہیں اور جس گھر میں یہ دونوں اشیاء موجود ہوں اسے برکتوں والا گھر سمجھا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین