• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020ء تک 5جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلئےکوشاں ہیں،انوشہ رحمٰن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 2020ء تک پاکستان میں 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ضمن میں ترقی یافتہ معیشتوں کے برابر لایا جا سکے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزہوا وے موبائل پاکستان کانگریس کے پہلے ایڈیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانگریس کا موضوع ’’مستقبل کو ایک ساتھ ملانا‘‘ تھا، انوشہ رحمان نے کہا کہ موبائل پاکستان کانگریس 2018ء اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے کیلئے تمام شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار کرے گی، انہوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور خوشحالی و ٹیکنالوجی کے انقلاب کی راہ پر اس قوم کو لانے کے لئے معاونت کی ضرورت پر زور دیا، 16 سے 20 اپریل تک منعقدہ یہ پانچ روزہ ایونٹ 5 جی فعالیت، آل فلیش سٹوریج ایریز، ویڈیو کلائوڈ، کلائوڈ ڈیٹا سینٹر، ہاٹ سپاٹ ایریاز میں 5 جی نیٹ ورک سپورٹ 20 جی بی پی ایس، Xhaul، فائیو جی پر مشتمل ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سلوشنز، ڈیجیٹائزیشن، کلائوڈ کمپیوٹنگ اور بہت سے دیگر عنوانات پر مشتمل تھا۔ پریزنٹیشنز میں 100 سے زائد شرکاء بشمول سرکاری حکام، صارفین، چینل پارٹنرز، عسکری افسران اور آئی سی ٹی انڈسٹری کے ماہرین کو انٹرپرائز سلوشنز اور اعلیٰ درجہ کی فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے 17 بوتھس کا دورہ کیا جن میں VoLTE، نیکسٹ جنریشن ہوم براڈ بینڈ، انٹیلی جنٹ ویڈیو سرویلینس، نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل کمپاس اور دیگر جدید آئی سی ٹی سلوشنز کے لائیو ڈیمو پیش کئے گئے،
تازہ ترین