• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف،اکرم درانی، مونس الٰہی، علیم خان، حسیب وقاص ، الیاس معراج کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

مشرف،اکرم درانی، مونس الٰہی، علیم خان، حسیب وقاص ، الیاس معراج کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ، سیاستدان قابل احترام، کرپشن پر کارروائی کردار کشی نہیں، چیئرمین نیب

اسلام آباد(ایوب ناصر)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نےآمدن سے زائد اثاثوں،کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال پر سابق صدر پرویز مشرف، وفاقی وزیر اکرم درانی، ق لیگی رہنما مونس الٰہی سمیت متعدد افراد کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ سیاستدان قابل احترام، کرپشن پر کارروائی کردار کشی نہیں ہے،قومی احتساب بیورو کااجلاس جمعہ کو چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا جس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب درجنوں بااثر افراد کےخلاف کرپشن کک بیکس اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کے ابتدائی جائزہ کے بعد نیب کو انکوائری کرکے مقدمات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔صدر بینک آف پنجاب،ایم ڈی پی ایچ اے فائونڈیشن،سابق چیئرمین آئی این سی ایل عابد جاوید،ایف بی آر اور وفاقی ٹیکس محتسب افسران،کیوبا میں پاکستانی سفیرکامران شفیع،سابق ڈی جی ریلوے غلام قریشی کیخلاف بھی تحقیقات ہوگی،پی ایچ اے کے پی کےافسران و اہلکاروں کیخلاف بھی انکوائری کا فیصلہ،نیشنل بنک بحرین کے افسران، زکریا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اسحاق کیخلاف عدم ثبوت پرتحقیقات بند کرنیکی منظوری دی گئی، ایگزیکٹو بورڈ نے عدم ثبوت کی بناء پر دو اداروں کے خلاف انوسٹی گیشن بند کرنے کی بھی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق آمر کے آمدن سے زائد اثاثوں، جے یو آئی کے وفاقی وزیر کیخلاف بدعنوانی الزامات، پرویز الہٰی کے بیٹے کا نام پاناما پیپرز میں آنے پر تحقیقات کی منظوری دی۔ اس کےعلاوہ جمیل احمد خان ایم ڈی/ سی ای او پی ایچ اے فائونڈیشن ،ظفر یاب خان ،کمپنی سیکرٹری اور دیگر کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پی ایچ اے فائونڈیشن کی کری روڈ ،آئی12،آئی 16اسلام آبادمیں مساجد کیلئے مختص کردہ جگہ غیرقانونی طور پر من پسند افراد کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے امتیاز عنایت الٰہی سابق چئیرمین سی ڈی اے، سعید الرحمن سابق ممبر فنانس سی ڈی اے اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر شکرپڑیاں میں کلچرل کمپلیکس کی تعمیر میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو47 کروڑ14 لاکھ97 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کامران شفیع کیوبا میں پاکستانی سفیراور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کیوبا میں پاکستانی سفیر کامران شفیع کو نیب کے ساتھ عدم تعاون کی وجہ سے 31-Aکے تحت مزید کارروائی کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وفاقی ٹیکس محتسب کے افسران، ایف بی آر کے افسرا ن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پربدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ٹیکس ریفنڈ دینے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈنے نعیم الدین خان صدر بینک آف پنجاب اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حصص کی قیمتوں میں ردوبدل اور بینک آف پنجاب میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عدنان شفیع چیف میکینکل انجینئر (سی اینڈڈبلیو) پاکستان ریلوے اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر کوئلے کی منتقلی کیلئے پاکستان ریلوے کیلئے 1405ہوپر ویگنیں خریدنے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ جس سے قومی خزانے کو پونے17 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے طارق جاوید،مخدوم عمر شہریار اور دیگر کےخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پر مشتبہ رقوم کی منتقلی کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرزعمیرا سٹیل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کے ڈائریکٹر اوردیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ڈاکٹر اسحاق فانی سابق ڈائریکٹرفاصلاتی تعلیم بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے حسیب وقاص، الیاس معراج اور میسرز ہیلنبیل لمٹیڈ بی ہیم اس کے مالکان اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پاناما پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ایم پی اے پنجاب اسمبلی مونس الہٰی اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پاناما پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ایگزیکٹو بورڈ نے علیم خان ہیکسیم انوسٹمنٹ اوورسیز لمیٹڈ کے مالک اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر پاناما پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور بدعنوانی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے یوسف عبداللہ اور دیگر کے خلاف پاناما پیپرز میں آف شور کمپنی بنانے اور مبینہ طور پربد عنوا نی کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عابد جاوید اکبر سابق چیئرمین این آئی سی ایل، ایف ڈی بی آئی ایل کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر ایف ڈی بی آئی ایل میں 100ملین روپے سرمایہ کاری کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو6کروڑ70 لاکھ56 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نیشنل بینک آف پاکستان بحرین برانچ کے افسران/اہلکاران اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محمد قاسم اور لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران/اہلکاران اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین کوغیر قانونی طور پر پرائیویٹ افراد کو الاٹ کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے غلام قریشی سابق ڈی جی پاکستان ریلوے کے خلاف آمدن سے مبینہ طور پر زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے جے ایس اور سندھ سوشل ریلیف فنڈ کے افسران ودیگر کے خلاف مبینہ طور پر سندھ سوشل ریلیف فنڈ میں خورد برد کے الزام میں انکوائری کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ایبٹ آباد انٹرنیشنل ہسپتال ایبٹ آبادکی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظو ر ی دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر عوام سے دھوکا دہی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پروونشل ہائوسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے افسران اور اہلکا را ن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانو نی بھرتیوں کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے پی ایچ اے خیبر پختونخوا کے افسران اور اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر جلوزئی ہائوسنگ اسکیم نوشہرہ میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے مختص فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو80 کروڑر و پے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے محکمہ صحت کوئٹہ کے حکام اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ ڈاکٹر مجیب الرحمن اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکا ر ی فنڈز میں خوردبرد کا الزام ہے۔جس سے قومی خزا نے کو پونے27 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے چیئرمین لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عامر زیب جتوئی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔

تازہ ترین