• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کے الیکٹرک ہمیں دیدے، سندھ، الیکشن سے پہلے ڈرامہ نہ کریں، وفاق

وفاق کے الیکٹرک ہمیں دیدے، سندھ، الیکشن سے پہلے ڈرامہ نہ کریں، وفاق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ خود ساختہ ہے ،گیس کی کمی کا مسئلہ نہیں ہے، ، کہ کراچی والوں سے دشمنی کی جا رہی ہے، بدلہ لیا جا رہا ہے، مسئلہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کا ہے،بجلی کی وجہ سے سندھ پریشان ہے،وفاقی حکومت سے کہتا ہوں کے الیکٹرک اورسوئی سدرن نہیں سنبھل رہے توہمارے حوالے کردیں۔ شہر کے حالات اب بہت بہتر ہیں ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ بھی کچھ نہیں کررہے ۔ وفاق کے پاس اگر بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیتیں نہیں تو سندھ حکومت کو اختیار دے ۔اگر وفاقی حکومت ایس ایس جی سی اور کے الیکٹرک کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو دونوں اداروں کے بورڈ آف ڈائر یکٹر ز اور انتظامیہ سندھ حکومت کے حوالے کردے۔و فاقی حکومت دونوں اداروں میں اپنا شیئر برقرار رکھے اور منافع بھی اپنے پاس رکھے لیکن بورڈ اور انتظامیہ سندھ حکومت کو سونپ دی جائے تاکہ ہم کراچی والوں کے بہتر ترین مفاد میں کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی میںاقدام اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام جمعے کو ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی15ویں ’’ مائی کراچی ‘‘ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔

تازہ ترین