• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 لاہور(نمائندہ جنگ) گلوکارہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد گلوکارعلی ظفر کی والدہ ڈاکٹر کنول امین اپنے بیٹے کی حمایت میں بول پڑیں۔ انھوں نے کہاکہ عورت کی طرح مرد کی بھی عزت ہوتی ہے بلکہ یہ کہنا بہتر ہو گا کہ مرد اور عورت دونوں قابل احترام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ مرد کی بھی فیملی ہوتی ہے، میڈیا پر آکر بات نہیں کرنا چاہتی ، اب صرف قانونی طریقے سے بات ہوگی۔اداکارہ ماہرہ خان نے علی ظفر اور میشا شفیع کا نام لئے بغیر کہا ہے کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس پر تبصرہ کرنے والے بیمار ذہن رکھنے والے لوگ ہیں ،اگر ہم اس معاملے کو تبصرے کرکے کمزور کرتے رہے تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ کوئی شخص ایک دو یا تین بار ہراساں کرسکتا ہے لیکن اتنے سالوں تک چلنے والےتعلق کو افیئر کہتے ہیں جس میں دونوں کی مرضی شامل تھی،جہاں تک مجھے پتہ ہے دونوں اچھے دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ دوستی میں ایسے وعدے بھی ہوتے ہیں جو پورے نہیں ہوتے اس کیس میں بھی شاید ایسا ہی ہوا اور میشا نے علی ظفر کو بدنام کرکے غصہ نکالا ہے۔
تازہ ترین