• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت نے 56سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دیدیا

لا ہور(نیوز ایجنسی)پنجاب حکومت نے نیب کو ریکارڈ فراہم نہ کرنے کے لئے صوبے کی 56 سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کی 56 سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے ان کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب حکومت سے 56 سرکاری کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا جن میں سے پنجاب حکومت نے 44 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے۔
تازہ ترین