• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ بہت کمزور،سہارے کے بغیرنہیں چل سکتیں،صحت یابی کیلئے دعا کی جائے،مریم نوازکی اپیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےپاکستانی عوام سے اپنی والدہ کی صحت یابی کےلئے دعا کی اپیل کرتےہوئے کہاہےکہ بہت زیادہ قے کے باعث والدہ کافی کمزور ہو گئی ہیں جو سہارے کے بغیر نہیں چل سکتیں۔جمعہ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازکا کہناتھاکہ لندن کے ہسپتال میں زیرِ علاج ان کی والدہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کے لیے لے جایا گیا ہے۔مریم نواز نے اپنی والدہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کیلئے وہیل چیئر پر بٹھا کر لے جایا جارہاہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ انہیں اس وقت چلنے پھرنے میں بھی کافی مشکلات ہیں۔اس سے قبل 18 اپریل کو لندن میں اپنی والدہ سے ملاقات کے موقع پر بھی مریم نواز نے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور لکھا تھا کہ وہ پانچ ماہ کے عرصے کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔ ان کی والدہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اللہ تعالی میری والدہ سمیت تمام ماں کو مکمل صحت یاب کرے۔
تازہ ترین