• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ کا نوٹس،وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس پیر کو کراچی میں طلب کرلیا

اسلام آباد ( رانا غلام قادر)وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے انہوں نےکابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس 23اپریل کو کراچی میں طلب کر لیا ہے۔ گورنر ہا ئوس سندھ میں ہونے والے اس اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے ۔ اجلاس میں کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ ,کے الیکٹرک کے ایشوز کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس گورنر ہاؤس سند ھ میں 11بجکر45منٹ پر ہوگا۔
تازہ ترین