• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق مقدمہ میں فریقین کو نوٹسزجاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے سے متعلق مقدمہ منگل کے روز سماعت کیلئے مقرر کر تے ہوئے اسحاق ڈار سمیت تمام فر یقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ منگل کے روز کیس کی سماعت کرے گا،یاد رہے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مدمقابل امیدوار نوازش علی پیرزادہ نے ایپلیٹ الیکشن ٹریبونل میں خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی روکنے کے لئے درخواست دائر کی تھی ،جسے فاضل ٹریبونل نے خار ج کردیا تھا ۔
تازہ ترین