• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف نعرے،شہباز شریف نے قصور کے 3 لیگی عہدیدار معطل کردیئے

لاہور(ایجنسیاں )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے قصور میں اداروں کے خلاف نعرے لگانے کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا ہے ‘شہباز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن)قصورکے تین عہدیداروں کو معطل کردیا گیا۔چیئرمین ضلعی بیت المال قصورناصر خان ، انچارج ہلال احمر قصور جمیل خان اور مسلم لیگ (ن) کھڈیاں کے صدر رانا اسد خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس ضمن میں ضروری کارروائی کر کے رپورٹ وزیر اعلی آفس میں جمع کروا دی گئی ہے ۔
تازہ ترین