• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڈلے کے کاغذات نیب سے غائب کیے گئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرپشن کے ریکارڈتوڑنے والے لاڈلے کے کاغذات نیب سے غائب کئے گئے،پارلیمنٹ اورسرکاری ٹی وی پر حملہ کرنے والے لاڈلے اور آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنے والے کو استثنیٰ دے دیا گیامگرہر روز عدالت میں پیش ہونے والوںکو شدید علیل اہلیہ اور والدہ کی عیادت کیلئے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے!واہ ۔جمعہ کو ٹویٹر پیغام میں مریم اورنگزیب نے تنقیدی انداز میں ’’واہ‘‘ کہتے ہوئے پیغام ختم کر دیا۔
تازہ ترین