• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،بھارتی خاتون کوپاکستانی شہریت کیلئے درخواست پر وزارت داخلہ سے رجوع کی ہدایت

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی خاتون کوپاکستانی شہریت کیلئے درخواست پر وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی، جسٹس جواد حسن نے بھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت کیلئے درخواست پر سماعت کی جس کے دوران مسلمان ہونے والی آمنہ بی بی اپنے شوہر اعظم کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئی، بھارتی خاتون کے وکیل اعجاز خان نے بتایا کہ خاتون نے پاکستانی نوجوان سے پسند کی شادی کی اور اسلام قبول کیا، خاتون کا ویزا ختم ہو نیوالا ہے، اس لیے وزارت داخلہ کو شہریت دینے کی ہدایت کی جائے، عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آمنہ بی بی نے کہا کہ پسند کی شادی کی ہے کوئی جرم نہیں کیا، محبت کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا اگر جھوٹ نہ بولتی تو پاکستان نہ آ پاتی، اگر تمام حقیقت گھر والوں کو نہ بتاتی تو وہ مجھے کبھی میری محبت کے پاس نہ آنے دیتے ،بھارتی میڈیا پر میرے خلاف حقائق بیان نہیں کیے جا رہے اب میں اپنی محبت کے ساتھ خوش ہوں،خاتون کے شوہر اعظم نے بتایا کہ سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ پاکستان رہنا یا واپس جانا ہے ۔
تازہ ترین