• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس 27 اپریل سے شروع ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (نمائندہ جنگ) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس بھی 27اپریل کی شام 6:30پر طلب کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے بجٹ اجلاس 27 اپریل 2018ء سے شروع ہونگے۔ گزشتہ روز صدر مملکت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت سینیٹ اجلاس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جب کہ قومی اسمبلی اجلاس کا اعلامیہ پہلے ہی جاری کر دیا گیا تھا۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اور الوداعی اجلاس ہو گا جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی بجٹ کے حوالے سے ہو گا اور فنانس بل 19۔2018ء پر تجاویز کی کاپیاں پیش کی جائیں گی۔ قومی اسمبلی میں بجٹ 19۔2018ء پیش کرنے کی حکومتی تیاریاں جاری ہیں۔
تازہ ترین