• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمولی گولی سے کام نہیں چلے گا، بڑا آپریشن کرنا ہو گا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں بکنے وا لوں کی طرح خریدنے والے بھی مجرم ہیں ،معمولی گولی سے کام نہیں چلے گا،بڑا آپریشن کرنا ہو گا ،الیکشن میں چند گھوڑے نہیں ، پورا اصطبل بک گیا، سپریم کورٹ حقیقی احتساب کیلئے تیار ہو ورنہ اقدامات کو ہوائی فائرنگ سمجھیں گے ، جب تک کرپشن کے ناسور کو جڑوں سے نہ نکالا گیا ، کینسر کی یہ بیماری پھیلتی رہے گی ،سپریم کورٹ حقیقی احتساب کیلئے تیار ہو جائے تو پوری قوم عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہوگی ورنہ عوام موجودہ اقدامات کو ہوائی فائرنگ ہی سمجھیں گے ،سینیٹر ز کی خرید و فروخت سے سینیٹ کی اخلاقی حیثیت ختم ہو کر رہ گئی ہے ، سینیٹ کے اندر بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے سے آنکھیں نہیں ملاسکتے ، سینیٹ الیکشن میں چند گھوڑے نہیں ، پورا پورا اصطبل بک گیاہے ،ہم نے پہلے مرحلے میں رضا ربانی کا نام پیش کیا تھا لیکن آصف زرداری نے اپنے ایک کارکن کی حمایت نہیں کی ، وی آئی پیز سے پولیس گارڈ واپس لینے کے چیف جسٹس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے 70 سال سے سیاست اور جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط کرنے والے اژدھوں کے دانت توڑنے اور ہاتھیوں کی سونڈمروڑنے کی ضرورت ہے ، جب تک 6ہزار کرپشن کنگز جیلوں میں نہیں جاتے ، کرپشن کے خاتمہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ، مرکزی حکومت لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں کی ناکامی پر قوم سے معافی مانگے یا اپنے جھوٹے اور ناکام ہونے کا اعلان کرے ،متحدہ مجلس عمل عوام کا پلیٹ فارم ہے ، آئندہ انتخابات میں روایتی پارٹیوں کا راستہ روکنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں جاری 5روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین