• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیق بیگ کامعاملہ نمٹانے کیلئے دفتر خارجہ کی کوششیں،معاوضے ، نوکری کی پیشکش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان عتیق بیگ کے معاملے کو نمٹانے کےلئے دفتر خارجہ نےکوششیں شروع کر دی ہیں پروٹوکول ڈیسک اور یو این ڈیسک پر تعینات عملہ متاثرہ خاندان سے رابطوں میں مصروف ہے بظاہر پولیس خود کو لاتعلق ظاہر کر رہی ہے مگر وزیر داخلہ احسن اقبال کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مختلف ذرائع سے متاثرہ فیملی کو منانے کےلئے پر کشش معاوضے اور نوکری کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی خواہش ہے کہ عتیق بیگ کی موت کا معاملہ یہی ختم ہو جائے تاکہ کرنل جوزف کو امریکہ جا کر قتل خطا کے مقدمے کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ امریکہ میں جا کر راضی نامے کی صورت میں کرنل جوزف کو سو فیصد زیادہ پیکیج دینا پڑے گا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےامریکی اتاشی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کےلئے پانچ روز کی مہلت دے رکھی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے کسی بھی پاکستانی شہری کو حادثاتی موت کےلئے 40ہزار ڈالر اور ایک فرد کی ملازمت کا پیکیج مقرر ہے امکان ہے کہ متاثر خاندان اس پیکج پر امریکی اتاشی کو معاف کرنے کے لئے تیار ہو جائےگا۔
تازہ ترین