• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے والے 20ارکان کو شوکاز نوٹس بھجوادئیے

پشاور(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں پھسل کر ووٹ بیچنے والے پارٹی ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ان سے15دنوں میں جواب طلب کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں ان کیخلاف تادیبی کاروائی کرکے ان کو پارٹی سے نکالا جائیگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ18اپریل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی کے20ارکان بکاؤ نکلے جنہوں نے تین مارچ کے سینٹ انتخابات میں پارٹی کیساتھ بے وفائی کرکے پیسوں کے عوض پارٹی کی بجائے دوسرے امیدواروں کو ووٹ دئیے، عمران خان نے ان ارکان کو پارٹی سے نکالنے کیساتھ ان کے خلاف نیب سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا تھا چنانچہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے پارٹی کے 20ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو شوکاز نوٹس ارسال کردئیے جس میں ان سے 15دنوں میں وضاحت طلب کی گئی ہے اور خبر دار کیا ہے کہ تسلی بخش جواب دے کر پارٹی قیادت کو مطمئن نہ کرنے کی صورت میں نہ صرف انہیں پارٹی سے نکالا جائیگا بلکہ ان کے خلاف نیب کو بھی کیس بھجوائے جائیں گے۔
تازہ ترین