• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ترنگے کو نذر آتش کرنے پر بھارت کا برطانیہ سے احتجاج

نئی دلی (جنگ نیوز) برطانیہ میں بھارتی ترنگے کو پھاڑنے اور جلانے پر بھارت کا برطانیہ سے احتجاج، قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا، بھارتی اخبار کے مطابق وزیر اعظم مودی کی برطانیہ آمد پر پارلیمنٹ اسکوائر پر مظاہرین نے بھارتی جھنڈا نذر آتش کردیا تھا جس کیخلاف بھارتی وزارت داخلہ نے برطانوی حکومت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان روویش کمار کا کہنا ہے کہ انہیں ترنگا جلائے جانے پر شدید رنج ہے ، ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، واضح رہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر ہجوم نے بھارتی پرچم جلایا تھا۔
تازہ ترین