• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرہ،دوسری کلاس کاطالب زیادتی کے بعد قتل ،15سالہ کزن شبے میں گرفتار

گوجرہ(نمائندہ جنگ )آٹھ سالہ طالب علم کو مبینہ زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا بتایاگیا ہے کہ نواحی چک نمبر 337ج ب کے محنت کش سجاد عباس کا آٹھ سالہ طالب علم بیٹاعاطف سکول سے چھٹی کے بعد لاپتہ ہوگیا تھا جس کی تلاش وبسیار کی گئی مگر کچھ پتا نہ چل سکا تلاش کے دوران دوسری کلاس کے کمسن طالب علم عاطف کی نعش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔جس کو شبہ ظا ہر کیا جارہا ہے کہ بچے کو مبینہ طورپر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیاگیا ہے نواں لاہور پولیس نے مقتول کے قتل میں ملوث اسکے 15سالہ کزن عبدالرحمن کو حراست میں کے لے لیا بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر نواں لاہور ہسپتال منتقل کردی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے مقتول بچے کا میڈیکل کرایا جائے گا جس میں حقائق سامنے آجائیں گے مقتول چھٹی کے بعد دن دوبجے سے لاپتہ تھاملزم سے مزید تفتیش کررہے ہیں پولیس زرائع،
تازہ ترین