• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا اخباری تراشے بطور شہادت قابل پذیرائی ہیں؟لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اخباری تراشے بطور شہادت قابل پذیرائی ہیں؟ ، نواز شریف،شہباز شریف ودیگر سیاسی شخصیات کے نام ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس سے خارج کرنے کیخلاف درخواست پر وکلاء عوامی تحریک کو قانونی معاونت کیلئے طلب کر لیا، سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی،جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے عوامی تحریک کی درخواست پر سماعت کی، عوامی تحریک کے وکیل رائے بشیر نے دلائل د یتے ہوئے وہ مواد پیش کیا جس کی بنیاد پر نواز شریف ،شہباز شریف ودیگر سیاسی شخصیات کو استغاثہ میں طلب کرنا ضروری تھا، بنچ نے دستاویزات کے غیر مصدقہ ہونے پراعتراض کیا اور ہدایت کی کہ تصدیق شدہ دستاویزات پیش کی جائیں. فل بنچ نے قرار دیا کہ ہفتے کے روز بھی درخواست پر سماعت کرنا چاہتے ہیں ،توقع ہے کسی کو اعتراض نہیں ہوگا جس پر عوامی تحریک کے وکیل نے استدعا کی نجی مصروفیات کی وجہ سے وہ کل پیش نہیں ہوسکتے ہیں اس لیے سماعت پیر تک ملتوی کی جائے، ہائیکورٹ نے درخواست پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کر تے ہوئے ہدایت کی کہ فل بنچ 23 اپریل کو شام 5بجے تک سماعت کرے گا۔
تازہ ترین