• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی مزید3خواتین نے ووٹ نہ بیچنے کی قسم اٹھا لی

پشاور(نمائندہ جنگ)تحریکِ انصاف کی اراکین اسمبلی کی مزیدتین خواتین اراکین صوبائی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کی تردیدکرتے ہوئے قرآن پاک پرحلف لیا ہے کہ انہوں نے ووٹ اپنے ہی امیدوارکودیاہے۔پشاورپریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کی خواتین ایم پی ایز نگینہ خان، نسیم حیات اور نرگس علی نے سینیٹ انتخابات میں وووٹ بیچنے کے الزامات کو جھوٹ اوربے بنیادقرار دیتے ہوئے قرانِ پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیاکہ انہوں نے سینیٹ انتخابات کے دوران اپناووٹ پارٹی کوہی دیاہے ۔اس دوران ایک خاتون رکن نرگس علی قر آن پاک اٹھاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی اورکہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس گندی سیاست کےلئے انہیں قرآن پاک اٹھاناپڑا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں رکنِ اسمبلی نگینہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے 2008ء میں پی ٹی آئی جوائن کر کے پارٹی کیلئے تنظیم سازی کی اور ممبرز بنائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی نے بلایا،پرویزخٹک نے عمران خان کوجولسٹ تھمادی تھی من وعن اسے قبول کرلیا۔ انکاکہناتھاکہ نام آنے سے دس دن پہلے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی تحقیقات نہیں ہو رہی۔نگینہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسی پارٹی بن گئی ہے جس میں ورکرز کو قران مجید اٹھا کر سچائی ثابت کرنا پڑتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر سنی سنائی باتوں پر ہمیں نکال دیاگیا ہے تو اس سے قبل سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے 30ممبران کے نام آئے کہ انہوں پیسے کے عوض ووٹ بھیجے عمران خان بتائیں اگر 30اراکین نے غداری کی ہے تو صرف دس کو کیوں نکالا گیا؟کیا وہ دس طاقتور تھے جن کی دھمکی سے سی ایم ڈر گئے،نسیم حیات نے کہاکہ ہم سے کوئی تحقیقات نہیں کی گئی ،کسی نے بلایا تک نہیں۔انہوں نے کہاکہ ،ہمیں سینٹ انتخابات میں جس پینل میں شامل کیا تھا وہ امیدوار کامیاب ہوا جو امید کامیاب نہیں ہوا اس پینل کے ممبران کو کیوں بچایا جارہا ہے انکے نام بھی سامنے لایا جائے اوراگرہم نے پینل کوووٹ نہیں دیاتوووٹ کہاں سے پڑے اوراگرکسی اورنے ووٹ دئیے ہیں توکیوں دئیے ؟انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ نے انہیں بلایاتھاغلطی کی ان سے پیسے نہیں لئے کیونکہ جن لوگوں نے پیسے لئے وہ بچ گئے ہیں ۔انہوں ان تمام الزامات کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں آئندہ انتخابات میں نئے لوگوں کو لانے کے لئے یہ گندا گیم کھیلا ، نوشہرہ کے فارم ہاوٗس اور بنی گالا کے ٹیرس میں جن لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے ہیں اس کے لئے انہوں نے ہماری سیاسی زندگی کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شوکازنوٹس جاری کرنے کی بجائے پریس کانفرنس میں ہمارے نام لئے اس ہم بھی پریس کانفرنس کا جواب پریس کانفرنس سے ہی دے رہے ہیں اگر15دنوں کے اندریہ الزامات ثابت نہ کئے گئے توہم لیگل نوٹس بھیجیں گے اورعدالت بھی جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف کے چیئرمین اگر کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے تو بی آر ٹی اور بلین سونامی ٹری میں بڑے پیمانے پرہونے والے کرپشن پر کیوں خاموش ہے ،صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لئے بنایا گیا احتساب کمیشن اور انٹی کرپشن کو کیوں تالے لگائے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ کے خلاف سابق ڈی جی احتساب کمیشن جنر ل حامد نے تمام ثبوت کے ساتھ کیس بنایا جس کے بناء پر انکوں کام کرنے سے روک دیا ۔
تازہ ترین