• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مزید 3 گواہوں کے بیانات قلمبند ، سماعت آج تک ملتوی

لاہور (نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مزید 3گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ایس ایس پی ڈاکٹر اقبال کی جانب سے حاظری معافی کی درخوا ست دی گئی ،عدالت نے جے آئی ٹی کی تبدیلی کیلئے دی گئی درخواست کی کاپی کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے متعلق جرح کیلئے سماعت آج تک ملتوی کردی ،گواہان سب انسپکٹر ثناء اللہ، محرر ابوبکر اور محرر ہدایت علی ، ڈی ایس پی محمد ارشد اور کانسٹیبل نسیم کا بیان قلمبند کر لیا گیا ،گزشتہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ میں مدعی جواد حامد اور پولیس کی مدعیت میں دائر کیس میں 2گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد جرح مکمل کی تھی،پولیس کی مدعیت میں دائر مقدمے میں گواہا ن سٹور کیپر جاوید اور کیمرہ مین عظیم کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی۔

تازہ ترین