• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسیاں خالی دیکھ کر عمران حواس باختہ ہوگئے،بلاول

کرسیاں خالی دیکھ کر عمران حواس باختہ ہوگئے،بلاول

اسلام کوٹ(نمائندہ جنگ، خبر ایجنسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہےکہ کرسیاں خالی دیکھ کر عمران خان حواس باختہ ہوگئے، ہم گالم گلوچ کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی ایسی سیاست کے حامی ہیں،تبدیلی خان کی سیاست کا اب خاتمہ ہو چکا،ڈیم بنانا ججز کا کام نہیں،ہم کالاباغ ڈیم کے حامی نہیں ،سندھ توڑنے کی باتیں کرنے والوں کو 25تاریخ کو تاریخی شکست دیں گے،سندھ میں کچھ کٹھ پتلوں نے اتحاد بنایا ہے جن کو سندھ کے عوام ووٹ نہیں دیں گے،کراچی سندھ کا دل ہے،کراچی اور سندھ کا لفظ برداشت نہیں کریں گے۔نگرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےبلاول نے کہاکہ ملک کے 60 فیصد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور ساتھ ہی غربت و بیروزگاری کا شکار ہیں،میرا مشن غربت کا خاتمہ ہے،پنجاب کے ایک پیر کو تھر میں اتارا گیا ہے جس کو یہاں کے عوام نے شکست دے دی ہے۔

تازہ ترین