• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جتنے یوٹرن ہیں وہاں عمران کی تصویر لگادی جائے،شہباز شریف

پاکستان میں جتنے یوٹرن ہیں وہاں عمران کی تصویر لگادی جائے،شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو باہر لانا ہے، پاکستان میں جتنے یو ٹرن ہیں وہاں عمران کی تصویر لگادی جائے، عمران نے پشاور میٹرو کا بیڑا غرق کردیا۔سرگودھا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف13 جولائی کو بیٹی کے ساتھ بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر لندن سے پاکستان پہنچے، انہیں بیمار والدہ سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور دونوں باپ بیٹی کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا، ن لیگ نے پورے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچا دیے، اسے گرفتار کیا گیا جس نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو عظیم قوت بنایا۔شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے خان، الزام خان اور بہتان خان روز ایک بات کرتا ہے اوریوٹرن لیتا ہے، جتنے پاکستان میں یو ٹرن کے نشان ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگائی جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے پشاور میٹرو کا بیڑا غرق کردیا، پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا، پورا پشاور کھنڈر بن چکا ہے۔ انہوں نے جلسے کے حاضرین سے استفسار کیا کہ کیا آپ پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟شہباز شریف نے کہا کہ سرگودھا میں جہاں بھی ہمارے نمائندوں سے کوتاہی ہوئی میں معذرت چاہتاہوں، حکومت ملی تو سرگودھا کو لاہور جیسا بناؤں گا۔

تازہ ترین