• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے مؤثر مہم بلاول اور پیپلز پارٹی نے چلائی، چوہدری نثار

سب سے مؤثر مہم بلاول اور پیپلز پارٹی نے چلائی، چوہدری نثار

کراچی (جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سب سے موثر اور جرأتمندانہ انتخابی مہم پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی نے چلائی ہے۔ ہوسکتا ہے فوی طور پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں فائدہ نہ ملے کیونکہ بہت سا اسپیس وہ لوز کرچکے ہیں مگر بلاول کی جدوجہد سے پیپلزپارٹی پنجاب میں مستقبل کیلئے سرمایہ کاری کررہی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ قومی مفاد میں پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) سمیت ہر جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔ چوہدری نثار کا تفصیلی انٹرویو ناظرین سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں اتوار کی شب 10 بجکر5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین