• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائمنگ بتا رہی ہےایفی ڈرین کیس فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف

لاہور (جیونیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائمنگ بتا رہی ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے۔میاں شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں ہزاروں کیس مکمل ثبوتوں کے ساتھ زیر التوا ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کے مقدمات کے فیصلوں میں خاص تیزی دکھا ئی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں،عین انتخابات سے چند دن قبل آدھی رات کو اس قدر عجلت میں فیصلہ سنانا ہی ساری کہانی بیان کر رہا ہے۔

تازہ ترین