• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا مقابلہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے ، سراج الحق

 لاہور (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سرا ج الحق نے کہاہے کہ 25جولائی کا الیکشن اسلام اور سیکولر قوتوں کے درمیان جنگ ہے ۔ ہمارا مقابلہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہے جو ایک بار پھر اپنے آلہ کاروں کو اقتدار کے ایوانوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر پاکستان کے غیرت مند اور اسلام پسند عوام اس بار ان کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مانسہرہ میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سابق حکمرانوں نے ملکی جغرافیہ اور قومی اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ ستر سال تک حکمرانی کرنے والے ایک بار پھر چہرے اور پارٹیاں بدل کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کرر ہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مجلس عمل پاکستان میں قرآ ن و سنت کی بالادستی چاہتی ہے اور ملک میں مدینہ منورہ جیسا نظام قائم کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خوف اور دھمکیوں کے باوجود مانسہرہ میں اتنا بڑا جلسہ کامیاب عوامی شو ہے ۔ 25 جولائی احتساب کا اور انقلاب کا دن ہے ۔

تازہ ترین