• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہائوس کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی منظوری، کراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگے گا، سندھ کابینہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے اخراجات کے لیے بجٹ کی فوری تیاری کی منظوری دیتے ہوئے تھرپارکر اورعمرکوٹ کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قراردینے اور گورنرہاؤس سندھ کومیوزیم میں تبدیل کرنے ، کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمہ کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب اور قبرستان کے لیےاراضی مختص مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پینے کے پانی کے بحران کے خاتمہ کے لیے سندھ حکومت نے فوری طورپرکراچی میں ڈی سیلینیشن پلانٹ لگانے اور سمندری پانی کومیٹھابنانے کے منصوبے کی منظوری دی جبکہ صحرائے تھرمیں خشک سالی کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے سندھ کابینہ نے تھرپارکراورخشک سالی سے متاثرہ اطراف کے علاقوں کوآفت زدہ قراردینے کی سفارش کی ہے۔ صوبائی کابینہ نے کراچی میں قبرستانوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے نئے قبرستان کے لیے اراضی مختص کرنے کی بھی منظوری دی ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےستمبر 2018 تک لازمی اخراجات بنانے کے لئے تین مہینے کا بجٹ منظور کیا تھا اب ہمیں 30 ستمبر سے پہلے نیابجٹ بنانا ہوگا اور اسے سندھ اسمبلی میں پیش کرنا ہوگا. سید مراد علی شاہ نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ "صوبے کی مالی صورتحال بہت اچھی نہیں ہے کیونکہ وفاقی حکومت سے ہمیں فنڈز موصول نہیں ہوئے ہیں اس لیے فوری بجٹ تیارکیا جائے ۔

تازہ ترین